معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

142

اسلام آباد،11 نومبر(اے پی پی ):معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ضلعی عدالتوں کی حالت زار خراب ہے اس بات پر ساری کابینہ متفق ہے کہ وزیراعظم نے وزیر قانون کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے مالی وسائل کا ہونا ضروری ہے۔ اسلام آباد ضلعی عدالتوں کی حالت زار سے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کمیٹی میں وکلاء کے نمائندے بھی شامل ہوں گے،کمیٹی سائلین اور عدالتوں سے جڑے دوسرے فریقین کی تجاویز حکومت کو پیش کریگی حکومت ہر شعبے میں اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے طریقہ کار پر عمل ہورہا ہے۔ نوازشریف نیب کے ملزم ہیں۔ حکومت   پرائیویٹ کی بجائے سرکاری میڈیکل بورڈ کی تجاویز  قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری بیمار ہیں تو وہ طریقہ کار کے تحت درخواست حکومت کو پیش کریں ،آصف زرداری کے رشتہ دار میڈیا پر بیانات  کی بجائے  قانونی راستہ اختیار کریں۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download video