وزیراعظم عمران خان سے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

155

اسلام آباد ، 15 نومبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو  یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر، مغربی سرحد اور داخلی سلامتی سمیت ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فوج کی جاری کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کی جاری کوششوں میں سہولت پیدا کرنے کےلئے بھی داخلی سلامتی کی پائیداری کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد