بچوں کے حقوق کی پامالی کا سارا بوجھ حکومت پر ڈالنا غلط ہے :وزیر انسانی حقوق

156

اسلام آباد،15 نومبر (اے پی پی ):  وزیر برائے   انسانی حقوق  ڈاکٹر شیریں  مزاری نے کہا بچوں کے رائٹس کے پامالی کے حوالے سے سارا بوجھ حکومت پر ڈالنا غلط ہے ، چائلڈ پراٹیکشن ایکٹ کے تحت ریاست ایسے بچوں کو اپنی تحویل میں لے سکتی  ہےجن کو ان کے والدین زبردستی  بھیک مانگنے پر مجبور کرتے ہیں

قومی اسمبلی میں بچوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ  قوانین  پر عمل درآمد کے علاوہ ایسے بہت سے عوامل ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے رائٹس کی پامالی ہوتی ہے، اس وقت 2.4 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ہماری حکومت اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ ہم نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں اس حوالے سے گزشتہ حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔

وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ حکومت چائلڈ پراٹیکشن سنٹر قائم کر  رہی ہے  ابھی بلڈنگ زیر مرمت ہے ایک دفعہ چائلڈ پراٹیکشن سنٹر قائم ہو جائے تو پھر ہم رات کو بھی بچوں کو یہاں رکھ سکتے ہیں شیری مزاری نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے بہت سارے بلز موجود ہیں مگراس حوالے سے  عمل درآمد کا فقدان ہے۔  وزیر برائے ہیومن رائٹس نے کہا کہ زینب الرٹ بل ہے جو کہ متعلقہ قائمہ کمیٹئ میں زیر غور ہے کمیٹئ سے پاس ہونے کے بعد جب یہ ایوان میں آئے گا تو اس بل کے پاس ہونے سے بچوں کے حقوق کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی۔

وی این ایس اسلام آباد

Download video