وزیراعظم  عمران خان نےہزارہ موٹروے کے حویلیاں مانسہرہ سیکشن کاافتتاح کردیا

148

اسلام آباد ، 18 نومبر (اے پی پی): وزیر اعظم  عمران خان نے  آج پیر کو 118 کلومیٹر طویل ہزارہ  موٹر وے منصوبے کے 39.2 کلومیٹر طویل حویلیاں مانسہرہ سیکشن کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہزارہ موٹروے منصوبہ حکومت کی جانب سے ہزارہ کی عوام کے لیے تحفہ ہے،جس سے ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو بھی فائدہ ملے گا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق چار لائن کا یہ موٹر وے سی پیک کا حصہ ہے اور یہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا اہم ذریعہ ہو گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور مانسہرہ کے درمیان سفر اڑھائی گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔ موٹر وے کی تعمیر سے علاقہ میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

وی  این ایس، اسلام آباد

Download Video