وزیر اعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی علی امین خان گنڈاپور اور محمد یعقوب شیخ کی ملاقات

202

اسلام آباد ، 14نومبر(اے پی پی):  وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور اور رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ نے یہاں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران  ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے علاقہ بالخصوص اپنے حلقوں سے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل گوندل بھی ملاقات کے دوران موجود تھے ۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video