صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پاکستان  کا پہلا فزیکل ٹیسٹنگ سینٹر لاہور میں قائم  

486

اسلام آباد، 14 نومبر (اے پی پی ): نوجوانوں  کی انفرادی قوت و ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایک اور کاوش،پاکستان میں پہلا فزیکل ٹیسٹنگ سینٹر قائم کردیا گیاہے۔ سینیٹر کا افتتاح سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی نے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری  بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرہ اور کھیلوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس  فزیکل ٹیسٹنگ سینٹرمیں ہر شخص  کی سائنسی طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے جسمانی قوت ، لچک ، انفرادی طاقت اور ریفلیکسز پرکھا جاتا ہے۔

ڈائیریکٹر کوچنگ سینٹر پاکستان سپورٹس بورڈ لاہور نصراللہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ یہ سینٹر ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ آمنہ عمران کے کھیلوں اور صحت مندانہ معاشرے کے عزم کی ترجمانی ہے، یہ   سینٹر پاکستان کا پہلا  فزیکل ٹیسٹنگ سینٹر ہے جہاں  ٹارگٹ تھرہوینگ ، کیچنگ پریکٹس، کرالنگ , ککنگ پاور اور دیگر  تکنیکی حربوں  کے زریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جانچا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سپورٹس ڈپلومیسی کے تحت سینٹر کا مقصد پاکستان بھر سے گراس روٹ لیول سے بچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے، یہاں پر ہر شہری کو اپنی صلاحیتیں  نکھارنے  کا  موقع ملے گا۔

اس موقع پر ڈائیریکٹر کوچنگ سینٹر پاکستان سپورٹس بورڈ لاہور نصراللہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download video