وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے  گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر  کی ملاقات

136

اسلام آباد ،20نومبر(اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے  گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر  نے  بدھ کو یہاں  وزارت خارجہ میں  ملاقات کی ، جس  دوران  ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رضا باقر نے سٹیٹ بینک، زرمبادلہ کی موجودہ  شرح  اور دیگر مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے میسر وسیع مواقعوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے اور بیرونی سرمایہ کاروں/بین الاقوامی کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے “معاشی سفارتکاری” کو بروئے کار لا رہے ہیں ،معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج، تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی کارکردگی کو جانچنے والے بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں ، معاشی اصلاحات پر مبنی حکومتی پالیسوں پر مثبت ردعمل کا بین الاقوامی سطح پر سامنے آنا انتہائی خوش آئند ہے ۔

وی ا ین ایس،  اسلام آباد

Download Video