سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی آپریشن تیز، افسران کی سخت مانیٹرنگ جاری

0

 لاہور 01اکتوبر (اے پی پی) سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر شہر لاہور کی تمام یونین کونسلز میں صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہر میں صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی کے لیے افسران کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے،جبکہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ پھیلانے کی روک تھام کے لیے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ شہر بھر کی مارکیٹس اور اہم شاہراہوں پر سرویلنس کر رہا ہے۔

مزید موثر صفائی اقدامات کے تحت ڈپٹی سی او آپریشنز نعمان محمود اور جی ایم آپریشنز زاہد فرید تارڑ  نے سینئر افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی سی او آپریشنز نے علامہ اقبال روڈ، برڈ مارکیٹ، طارق روڈ اور گڑھی شاہو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کاجائزہ لیا۔برنی روڈ، فضل سٹریٹ اور مغلپورہ روڈ پر مینوئل اور مکینیکل سویپنگ ایکٹیویٹیز کی بھی مانیٹرنگ کی۔ مزید برآں ستھرا پنجاب لاہور کے اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے برڈ مارکیٹ میں خصوصی سرویلنس کے دوران دکانداروں کو صفائی قوانین اور شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ پھیلانے سے اجتناب کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، جبکہ دکانداروں کو اپنی دکانوں کے باہر ڈسٹ بنز رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ خصوصی صفائی انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بروقت کنٹینرز کلیئرنس اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صفائی کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔لاہور کے تمام علاقوں میں صفائی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی،بروقت ویسٹ کلیئرنس اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔شہری بھی صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔