چھوٹے پیمانے پر سرمایہ کاری کر کے ملکی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں: اسد عمر

166

اسلام آباد،03 دسمبر  (اے پی پی):  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اور اسپیشل انیشیٹو اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے۔ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے انٹرپنورشپ کے کلچر  کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،  چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری کر کے ہم ملکی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ڈیجیٹل سوسائٹی میں پائیدار ترقی کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم چیز ہے کیونکہ ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے اس لیے  بغیر کسی تفریق کے نچلے طبقے تک  اس کی رسائی بھی ممکن ہونی چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ گڈ گور ننس  اور اکاونٹبلٹی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہو سکتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت عوام باخبر ہے  اور جانتی ہیں کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔حکومت کو تعلیمی اداروں اور نجی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے تاکہ ہم جدید ٹیکنالوجی کی ہر سطح پر رسائی کو یقینی بنا سکیں ۔

وفاقی وزیر نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خودمختار بنانے اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی ضرورت پر  زور دیا جبکہ  سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس ڈی پی آئی کے کردار کو بھی  سراہا۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download video