وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

211

قطر (دوحہ) 03 دسمبر (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے  ہیں۔حماد انٹرنیشنل ہوائی اڈے آمد  پر قطر وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول ابراہیم یوسف فخرو، قطر میں پاکستانی سفیراور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

دورہ قطر کے دوران وزیر خارجہ دوحہ میں منعقدہ دوسرے کوالالمپور سمٹ وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وی این ایس، قطر

Download video