وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے  کے بعد  سعودی عرب روانہ

0
85

تہران، 13 جنوری (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کرنے  کے بعد  سعودی عرب روانہ ہوگئے،مہر آباد ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ ایران کے اسٹنٹ منسٹر ویسٹ ایشیامحمد موسوی ،تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور سید فواد شیر اور دیگر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔

ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کریں گے اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

وی این ایس، اسلام آباد

Download Video