نوجوانوں کیلئے تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیرِاعظم عمران خان

183

اسلام آباد 17، جنوری (اے پی پی) :وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام معاشی مشکلات کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کے حوالے سے مالی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، وزارتِ خزانہ ہائیر ایجوکیشن کےلئے مختص فنڈز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ہائیر ایجوکیشن سے متعلقہ معاملات کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام معاشی مشکلات کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کے حوالہ سے مالی ضروریات کو پورا کرے گی۔ وزیرِاعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہائیر ایجوکیشن کےلئے مختص فنڈز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے جو اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں درپیش ہیں۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن نے بتایا کہ ہائیر ایجو کیشن کمیشن احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام، وزارتِ صحت، این ایچ اے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی، انرجی سیکٹر، نیشنل سکیورٹی و دیگر تمام متعلقہ اداروں سے قریبی رابطے اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ جہاں اعلیٰ تعلیم کو ملکی ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے وہاں نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو تعمیری مقصد کےلئے بروئے کار لایا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارجاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ مرزا، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، وزیراعظم معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری، سابق سیکرٹری و کنسلٹنٹ ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر فضل عباس میکن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video