کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے: فردوس عاشق اعوان کا  ٹویٹ

152

اسلام آباد ، 06 جنوری (اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی  برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گردوارہ کرتار پور میں سکھ مذہب کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی  مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے۔ کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کی تعداد میں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔

 انہوں  نے کہا کہ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں شراکت دار ہیں۔

 وی این ایس، اسلام آباد

Download Video