فردوس عاشق اعوان کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے  بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

168

اسلام آباد ، 06 جنوری (اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ گزشہ شب  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے  بیٹے  انتقال کر گئے ،  سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔

سماجی رابطے  کی  ویب سائٹ ٹویٹر پر  اپنے   پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا  کہ نوجوان کی وفات ان کے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے،اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video