لاہور، جنوری 20(اے پی پی): مشہور ہندوستانی پنجابی فلمی اداکار گیپی گیریوال نے پاکستان آمد کے فوری بعد دربار ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ گیپی گریوال ، ایک بھارتی اداکار ، گلوکار ، فلم ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے ہندوستانی سنیما کی متعدد پنجابی اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ کیری آن جٹا ، بھجی ان پرابلم اور جٹ جیمز بانڈ سمیت مشہور پنجابی فلموں میں اپنے کردار کی وجہ سے گیریوال کو پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گیپی گریوال تین دوزہ دورے پر پاکستان آے ہیں۔ اپنے دورہ کے دوران وہ مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔ اسکے علاوہ وہ فیصل آباد کے قریب اپنے آبائی گاؤں بھی جائیں گے۔
وی این ایس لاہور