بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی وفد  کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

0
120

راولپنڈی،04 فروری(اے پی پی ): پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد کے 3 ارکان آج اسلام آباد پہنچ گئے۔ عارف حسین کی سربراہی میں آج دوحہ سے اسلام آباد پہنچنے  والے سکیورٹی وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ سمیت  سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

سکیورٹی وفد کو اعلیٰ فوجی حکام اور پولیس نے  بریفنگ دی جبکہ پاکستانی سکیورٹی  فورسز نے بنگالی  سیکیورٹی وفد کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وی این ایس، راولپنڈی

Download Video