ڈبلیو بی سی   کی  8ویں پروفیشنل  باکسنگ فائیٹ پہلی بار 19 مارچ   کو  اسلام آباد میں ہو نگی

1248

اسلام آباد، 28 فروری ( اے پی پی):عامر خان پروموشن کے زیر اہتمام 19 مارچ کو اسلام آباد میں باکسنگ کا میگا ایونٹ، پہلی  بارڈبلیو بی سی ( ورلڈ باکسنگ کونسل)  کی  8پروفیشنل  باکسنگ فائیٹ ہو نگی ۔عثمان وزیر ڈبلیو بی سی کی  پاکستان میں پہلی فائیٹ کریں گی ،عثمان وزیر کا مقابلہ یورپین، فلپائن یا تھائی لینڈ کے باکسر کے ساتھ ہوگا، جس کو ابھی فائنل نہیں کیا گیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں ایشین بوائے عثمان وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایونٹ کا اعلان کیا  اور کہا کہ  اس ایونٹ میں چھ لوکل فائیٹ بھی شامل ہونگی۔انہوں  نے کہا کہ اس ایونٹ کے زریعے دنیا کو پاکستانی ٹیلنٹ سے روشناس کروانا چاہتے اور مستقبل میں باکسنگ کے ساتھ ساتھ اور گیمز کو بھی پروموٹ کریں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ عامرخان پرموشن کا پہلا ایونٹ ہے  جس کے تمام ٹکٹس فری ہونگے اور عوام کے لئے انٹرٹینمنٹ کا انتظام بھی ہوگ، مستقبل کی پلان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر 2 سے 3 ماہ میں عامر خان ایونٹس ہوتے رہیں گے۔چاہتے ہیں پورے پاکستان میں باکسنگ کی پروموشن میں کردار ادا کریں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  نے  کہا کہ عثمان وزیر کی بہت خواہش تھی کہ پاکستان میں فائٹ کریں اور فینز کے سامنے پرفارم کریں، انشاء اللہ عثمان پاکستان میں پرفارم کر کے شائقین کو محظوظ کریں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ عامر خان پروموشن کے زیر انتظام فٹبال، ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کو بھی پاکستان میں پروموٹ کریں جس پر کام کیا جارہا ہے۔

وی این ایس اسلام آباد