اسلام آباد،24 فروری (اے پی پی): صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمد المخزومی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں سمندری تحفظ بالخصوص بحری قزاقی کے تدارک کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی جبکہ صومالی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔
وی این ایس،اسلام آباد











