بچوں کو جنسی زیادتیوں سے بچاؤ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد، پالیسیوں اور مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال

144

لاہور،28 فروری ( اے پی پی): انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور میں سیفر سوسائٹی فار چلڈرن کے زیر اہتمام بچوں کو جنسی زیادتیوں سے بچاؤکے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی،کانفرنس میں ملک بھر میں اس حوالے سے درپیش مسائل سے نمٹنے کےلئے پالیسیوں اور مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ماہرین تعلیم نے اس مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر مقالے پیش کیے جن میں بچوں سے زیادتی کی روک تھام ، جسمانی سزا ، ڈیجیٹل شہریت اور صحت عامہ کی پالیسی شامل ہیں۔کونفرنس  میں بچوں سے جنسی زیادتی سے بچاﺅ کے حوالے سے ریسرچ پیپرز بھی پیش کئے گئے۔

کانفرنس میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، محکمہ تعلیم سمیت متعدد تنظیموں اور سرکاری شعبہ جات کے شرکاءنے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس سی پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عزا آفتاب نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کا مقصد بچوں کے جنسی استحصال کے مسئلے کو حل اور زیادتی کی واقعات ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لعنت سے بچاﺅ کے لئے ہم آہنگی سے جامع پالیسی تشکیل دی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر کنسلٹنٹ ،کلینیکل کونسلر یو ایم ٹی ڈاکٹر عظمیٰ عاشق اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم عاشق نے بھی خطاب کیا۔

اے پی پی /لاہور/حامد