اسلام آباد ،19 فروری(اے پی پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے کامیاب دوروں اور افغان مہاجرین کانفرنس کا کامیاب انعقاد اہم سنگ میل ہے۔دوروں اور کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے جس پر دفتر خارجہ کے حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو دفتر خارجہ میں ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دوروں کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہی۔ تقریب میں سیکٹری خارجہ سہیل محمود اور پارلیمانی سیکٹری عندلیب عباس اور دفتر خارجہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 4 دہائیوں پر مشتمل افغان مہاجرین کی میزبانی پاک افغان بھائی چارے کا عملی ثبوت ہے۔
وی این ایس ،اسلام آباد











