تھا ئی گلوبل پاور سینرجی پبلک لمیٹڈ  تھا ئی لینڈ کے وفد کی محمدمیاں سومرو سے ملاقات

267

اسلام آباد،   فروری  10 (اے پی پی ): تھا ئی گلوبل پاور سینرجی پبلک لمیٹڈ  تھا ئی لینڈ کے وفد  نے  پیر  کو    وفاقی وزیر برائے نجکاری  محمدمیاں سومرو سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں   پاکستان  سرمایہ کاری کا دائرہ کار بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔ کمپنی کے  سربراہ نے اس موقع پر  پاکستان  میں  ایل این جی بیسڈ پاور پلانٹس  کے متعلق  امور پر بھی   تبادلہ خیال کیا ،تھائی سرمایہ کار کمپنی پاکستان میں پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیئے پری کوالیفائیڈ بارہ سرمایہ کاروں میں سے ہیں۔

اس موقع پر بات  کرتے ہوئے وفاقی وزیر  محمد میاں سومرو کا کہنا تھا  کہ  وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ہم پاکستان میں  بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے  تمام ممکنہ اقدامات کر رہے  ہیں   اور  سرمایہ کاروں کے لیئے ٹیکس سہولیات، منافع کی وطن واپسی اور ریگیولیٹری سمیت   دیگر  مراعات  کی فراہمی جیسے اقدامات کے   زریعے  سرمایہ کاروں کو  سہولیات  فراہم کی جا رہی ہیں ۔

وفاقی وزیر نےسرمایہ کاروں کے لئیے ون ونڈو فیسیلیٹیشن کے بارے میں آگاہ کیا ، جو کہ پلانٹس کی نجکاری کے بعد بھی موجود رہے گا۔ڈیٹا روم میں پاور پلانٹس سے متعلق سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیئے تمام معلومات ایک جگہ فراہم کی گئی ہیں۔ محمد میاں سومرو نے کہا   کہ بھر پور کوشش ہے کہ  پلانٹس کی نجکاری  مقررہ مدت میں مکمل ہو جائے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video