مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، چینی کی برآمد پر پابندی عائد

189

اسلام آباد ، 10 فروری (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔ اس اقدام کا مقصد چینی کی قیمتوں پر قابو پانا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں مناسب مقدار میں چینی کے ذخائر موجود ہیں۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کو چینی کی قیمتوں اور دستیابی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ وزارت کو ہدایت کی گئی کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے تدارک کے لئے چینی کی درآمد کی صورت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video