حکومت خواتین کو تعلیم ، کھیلوں سمیت ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنے  کیلئے  کوشاں ہے: فردوس عاشق اعوان

176

اسلام آباد، 26 فروری (اے پی پی ): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ  حکومت خواتین کو نا صرف تعلیم بلکہ کھیلوں سمیت ہر شعبہ میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

جاپان ایسوسی ایشن آف کراٹے  پاکستان کے زیرِ اہتمام “چھٹے جے کے نیشنل کراٹے کیمپ”  موضوع پر ایک روزہ کراٹے ایجوکیشن ورکشاپ  سے خطاب کرتے ہوئے معاون  خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیانیہ امن کے ساتھ جڑا ہے، ٹرمپ کا بھارتی زمین پر پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف پوری قوم کی کامیابی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی دفعہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے تحت یکساں تعلیمی نظام نافذ کیا  جارہا  ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے بچوں کو یقین دلاتی ہوں کے کھیلوں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف اسکو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ تعمیلی نصاب کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو شامل کیا جارہا ہے  تاکہ بچوں کے ذہنی و جسمانی نشوونما بھی ہو سکے۔ اور وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پاکستان اس کے لے پرعزم ہے۔

انہوں  نے  کہا    کہ جاپان اولمپکس 2020 کراٹے ایونٹس میں پانچ پاکستانی اتھلیٹس کا شامل   ہونا نہ صرف  پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے بلکہ کھلاڑیوں کی  صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔کراٹے ایسوسی ایشن  نہ صرف کراٹے کےفروغ کے لئے کام کر رہی  بلکہ صحت مند معاشرے کے بنیاد رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اعصاب کی جنگ وہی جیتا ہے جو بچپن سے کھیلوں کے منسلک رہتا ہے۔کراٹے اعصاب کی مضبوطی سیکھاتی ہے، اور اچھا کھلاڑی زندگی کے ہر میدان میں اعصاب کی جنگ جیتا ہے۔کراٹے ڈسپلن و نظم و ضبط سکھاتا ہے۔کھلاڑیوں میں آخری لمحے تک لڑنے کی صلاحیت ابھارتا ہے اور جسمانی و نفسیاتی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

معاون خصوصی   نے  کہا کہ وزیراعظم عمران خود سپورٹس مین ہیں اور نا صرف کرکٹ بلکہ  وزیراعظم تمام سپورٹس کے حوالے سے خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ حکومت پاکستان  پاکستانی خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے  کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ کے انعقاد پر جاپان ایمبیسی کی شکر گزار ہیں  اس طرح کے ایونٹس پاک جاپان روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرےگا۔

ورکشاپ میں سکول کے بچوں، جاپان کراٹے ایسوسی پاکستان کے ممبران اور عہدیدارن کی بڑی تعداد نے  شرکت کی  جبکہ ورکشاپ میں  پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سے آئے ٹرینرز نے بچوں کو ذہنی و جسمانی تربیت دی۔

وی این ایس ، اسلام آباد

Download Video