اسلام آباد، 24 فروری (اے پی پی ): 27 فروری کے یادگار دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے اپنے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری کر دیا، نغمہ ” اللہ اکبر” پاکستان کے مایہ ناز گلوکار شجاع حیدر نے تخلیق کیا جبکہ انہوں نے ہی اس نغمے میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے جب پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا ۔ اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔
ترجمان کے مطابق یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کی لازوال داستان ہے جس نے ہر قسم کے مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ہے۔
وی این ایس ، اسلام آباد











