سعودی عرب میں پاکستانیوں کی جانب سے روایتی بسنت میلہ سجایا گیا جس میں ہزاروں افراد نے ملکر پتنگ بازی کی ۔

476

اسلام  آباد فروری 21  (اے پی پی )؛

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بسنت میلہ سجا جس میں ہزاروں افراد پتنگ بازی کرکے لطف اندوز ہوئے پتنگ بازوں نے جہاں پتنگوں سے آسمان کو رنگین کیے رکھا وہیں پر ایک دوسرے سے پیچ لڑا کر اور بو کاٹا کے نعرے لگا کر بسنت کے مزے کو دوبالا کرتے رہے اس موقعہ پر بسنت میلے کے آرگنائزر طارق محمود سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں ایسے بسنت منا کر دیس کی یاد تازہ ہوگئی اور سمندر پار پاکستانیوں کو اچھا تفریحی ماحول میسر آیا حکومت پاکستان کو بھی ملک بھر میں کھلے میدانوں میں بسنت منانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیے

بسنت میلے میں دیسی کھانوں کے سٹال بھی لگاے گئے تھے۔

اےپی پی / حمزہ/ نصیب الہی