صحافی کے قتل کیخلاف سکھر میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

152

سکھر، 17فروری(اے پی پی) :سکھر یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر سندھ بھر کی طرح سکھر پریس کلب کے سامنے صحافیوں کی بڑی تعداد نے سینئر صحافی شہید عزیز میمن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف “ یوم سیاہ “ منایا۔

احتجاجی مظاہرے میں “پی ایف یو جے “ کے نائب صدر لالہ اسد پٹھان ، ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو، سکھر پریس کلب کے نائب صدر سحرش کھوکھر ، جنرل سیکریٹری یاسر فاروقی اور دیگر رہنماو ¿ں و صحافیوں کی بڑی تعداد میں مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ھوئے گرفتاری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

وی این ایس سکھر