صوبائی حکومت کا انقلابی اقدام،”خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل “کے نام سے کمپلینٹ سیل قائم

106

پشاور، 27فروری(اے پی پی): صوبائی حکومت کا عوامی مسائل براہ راست حل کرنے کیلئے انقلابی اقدام، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں “خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل “کے نام سے کمپلینٹ سیل  قائم کر دیا گیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیراعلی ہاؤس میں آج باضابطہ طور پر ” خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل ” کا افتتاح کیا جسکی لینڈ لائن نمبر1800 پر کال کرکے براہ راست عوام شکایات درج کرا سکیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شکایات سیل میں خیبرپختونخوا کے بندوبستی اضلاع کیلئے تین کاونٹرز جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے علیحدہ دو کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

شکایات سیل میں وزیراعلیٰ نے عوام کی شکایات ٹیلیفون کے ذریعے سنیں اور موقع پراُن کے حل کیلئے احکامات جاری کئے، اسطرح شکایات سیل میں پہلے دن 22 شکایات کیلئے عوام نے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایک شکایت کے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں جبکہ باقی شکایات کے حل پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین