مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

152

اسلام آباد،12 فروری (اے پی پی ): قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے  مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد لاحفیظ نے کہا کہا کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ 72 سال میں اس ملک کا ایک بھی وزیراعظم اپنی مدت مکمل نہیں کرسکا اور پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان سب سے زیادہ عرصے تک اس عہدے پر رہے۔

انہوں نے کہا کہا کہ جب ہم استحکام کی بات کرتے ہیں تو کچھ چیزوں کو نظر میں بھی رکھنا چاہیے، میری کوشش ہوگی کہ ہم ایک دوسرے کی بات سنیں کیونکہ جو بھی ہماری معیشت میں ہورہا ہے اس کے اثرات براہ راست لوگوں پر پڑ رہے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ایسا کوئی ملک نہیں ہوسکتا کہ لوگ ترقی پذیر ہوں اور ممالک ترقی یافتہ ہوں، ایسا کوئی ملک نہیں کہ لوگ پڑھے لکھے نہ ہو، ان کے پاس ہنر نہ ہو اور انہیں نظر انداز کیا جائے اور ملک ترقی کر رہا ہو، اگر ہم نے آگے جانا ہے اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑے ہونا ہے تو ہم اپنے لوگوں پر دھیان دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 72 برس میں کامیاب نہیں ہوسکا، اپنی چیزیں دوسرے ممالک کو بیچنے میں یا دوسرے ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے قائل کرنے کی کوششیں کرتا رہا تو جن ممالک کی مثالیں دی جاتی ہیں جنہوں نے ہمارے سامنے ترقی کی، چاہے وہ چین ہو، تھائی لینڈ، ملائیشیا یا کوریا ان سب نے پوری دنیا کے ساتھ مل کر ایسا طریقہ ڈھونڈا کہ وہ اپنی چیزیں وہاں بیچ سکیں اور ایسا ماحول پیدا کیا کہ دوسرے ممالک وہاں سرمایہ کاری کرسکیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ 72 سال میں پاکستان ٹیکس وصولی میں اچھے سے کامیاب نہیں ہوسکا اور ہم ہمیشہ خود دار ملک ہوتے ہوئے دوسرے ممالک پر انحصار کرتے رہے۔

وی این ایس اسلام آباد