نجکاری محمد میاں سومرو اور  ندیم بابر کی زیر صدارت پاور پلانٹس کی نجکاری سے متعلق اجلاس

195

اسلام آباد ، فروری  17 (اے پی پی ): وفاقی وزیر/ چیئرمین نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیراعظم کے مشیر برائے توانائی/ پٹرولیم   ندیم بابر  نے پیر کو     نجکاری  کمیشن میں  پاور پلانٹس کی نجکاری سے متعلق اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جس میں  بتایا   گیا کہ  وزارت نجکاری اور متعلقہ وزارتیں  بلوکی اور بہادر شاہ پاور پلانٹس کی نجکاری کی طرف مستعدی سے بڑھ رہے ہیں ۔

 اس موقع پر  بات کرتے ہوئے   وفاقی وزیر محمدمیاں سومرو کا  کہنا تھا  کہ   پاور پلانٹس کی  زمین اور پانی کے متعلق  معاملات مہور  آبپاشی، ایل-ڈی-اے اور پنجاب گورنمنٹ کیساتھ جلد طے پا جائیں گے ۔  ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اپریل کے وسط تک متعلقہ پلانٹس کی نجکاری ہو  اور  وزیر اعظم کو پلانٹس کی نجکاری سے ہر پیش رفت پر  باقاعدگی سے آگاہ کیا جاتا ہے

محمدمیاں سومرو نے کہا   کہ  ہم پاور پلانٹس  کے تمام انتظامی معاملات کو صارفین اور سرمایہ کاروں کے بہترین مفاد میں جلد حل کرنے کے خواہاں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پاور پلانٹس کے   تمام  تر واجبات کو واگزار کرائیں ، اور پاور پلانٹس کی شفاف نجکاری کو ممکن بنائیں ۔

اس موقع پر   بات کرتے     ہوئے  ندیم بابر کاکہنا تھا   کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ نیپرا نے پرائیویٹائیزیشن کی معاونت سے صرف دو ماہ میں پاور پلانٹس کے ٹیرف سے متعلق معاملات کو طے کر لیا گیا   ہے  ۔   بلوکی اور بہادر شاہ کی نجکاری کا شفافیت سے تکمیل پانا ہماری اولین ترجیع ہونی چاہیئے

اجلاس میں  چیئرمین نیپرا، پاور ڈویژن ، پی سی بورڈ ممبران، پٹرولیم ڈویژن،  ایس این جی پی ایل،  پاکستان اسٹیٹ آئل ، ایس-ایس-جی-سی کے نمائندوں،مالیاتی مشیروں ،وزارت خزانہ اور وزارت نجکاری  کے اعلی افسران نے  بھی شرکت کی ۔

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video