پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے:وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

176

اسلام آباد،17 فروری(اے پی پی ): وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، افغانستان میں امن ومفاہمتی عمل کے لئے پاکستان اپنی مثبت کوششیں جاری رکھےگا۔

ان خیالات کا اظہار  وزیر خارجہ نے  امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے  کہا   کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لئے مرحلہ وار وسائل اور وقت کے تعین پر مبنی خاکہ تیار کرنا ہوگا۔

 ملاقات میں زلمے خلیل زاد  نے  پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی چار دہائیوں سے دیکھ بھال اور امن کی کوششوں کی تعریف  کی  ۔

وی این ایس،اسلام آباد

Download Video