وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائکا) کے صدر شنیچی کیتاؤکا کی ملاقات

146

اسلام آباد ،20فروری (اے پی پی ): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپان انٹرنیشنل تعاون ایجنسی (جائکا) کے صدر شنیچی کیتاؤکا   نے   ملاقات کی  ہے ، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ کو جائکا کے صدر  نے  تنظیم کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بریفنگ بھی  دی ۔

وزیرخارجہ نے پاکستان اور جاپان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے مواقوں سے جائکا کے صدر کو آگاہ کیا۔انہوں  نے  کہا کہ جائیکا پاکستان میں تعلیم، صحت، انسانی و سماجی ترقی اور افغانستان سے ملحقہ اور دیگر علاقوں میں تعاون کر رہی ہے،جائیکا کا تعلیم اور دیگر انسانی ترقی کے شعبوں میں  تعاون قابلِ تحسین ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے  کہا کہ  پاکستان ،جائیکا کے ساتھ دیگر شعبوں خصوصاً ٹیکنالوجی اور دیگر معاملات میں مزید تعاون کاخواہاں  ہے۔  انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں  ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

Download Video