وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ڈاکٹر ظفر مرزا کی ایران میں کرونا وائرس کے حوالے سے ملاقات

129

کوئٹہ26 فروری (اے پی پی )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی

 برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےوزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی -ملاقات میں ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں بلوچستان کے راستے ایران سے آنے والے زائرین، تاجروں اور دیگر پاکستانیوں اور غیرملکیوں کی اسکریننگ اور  تتشخیص سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا ملاقات  میں فیصلہ کیا گیا کہ تفتان میں قائم پاکستان ہاؤس کو فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ چمن اور دیگر انٹری پوائنٹس پر بھی دستیاب عمارتوں میں آئیسولیشن وارڈ کی سہولیات اور تھرمو گنز  فراہم کی جائیں گی اور ڈاکٹروں اورطبی عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ کوئٹہ میں شیخ زید ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کیا جائے گااس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کرونا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پوری طرح مستعد ہے تفتان اور ایران افغانستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں کے انٹری پوائنٹس پر بلوچستان داخل ہونے والے افراد کی اسکریننگ کے علاوہ تشخیص کے لئے آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومت تمام وسائل فراہم کررہی ہیں وفاقی مشیر صحت نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ، تدارک اور تشخیص کے لئے ایس او پیز بنائی ہیں جن میں فضائی، بحری اور سمندری راستے سے چین اور ایران سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے اور کسی بھی مسافر میں کرونا وائرس کی موجود گی کی صورت میں اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے گا_  ملاقات میں چیف سیکریٹری بلوچستان، وفاقی سیکریٹری صحت  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سورس؛ؤی این ایس  اسلام آباد