پی ایس ایل کے میچز کا ماحول اب پشاور میں بھی، وہ بھی فیملی کے ساتھ آرمی سٹیڈیم میں۔

124

پشاور، 26فروری(اے پی پی): پشاور زلمی نے پشاور میں پی ایس ایل کے میچز سے قبل پی ایس ایل کا ماحول بنادیا ۔ کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ہائیر ہاکستان کی جانب سے بڑی اسکرین پر پشاور زلمی فینز کے لیے میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا جہاں پشاور زلمی کے فینز کی بڑی تعداد نے یکجا ہوکر فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ پی ایس ایل کا لطف اٹھایا. اس موقع پر پشاور زلمی اور ہائیر ہاکستان کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شرٹ کی بِھی رونمائی کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے گہری دلچپسی کا اظہار کیا اور خوب تصاویر بنوائیں۔

پی ایس ایل فیور کے پیش تناظر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور کے شہریوں اور زلمی فینز سے کیا گیا بڑی اسکرین کا وعدہ پورا کردیا اب ان شاءاللہ اگلے سال ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کا وعدہ بھی پورا کرینگے۔

سورس ؛وی این ایس  اسلا م آباد