وزیر خارجہ کی  ترک ہم منصب سے  ملاقات ،شام میں ترک فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کی 

257

دوحہ ،29 فروری(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  ہفتہ  کو  یہاں  افغان امن عمل کانفرنس کے موقع پرترکی کے وزیر خارجہ میولوط چاوش اوغلو سے  ملاقات کی ، ملاقات میں شاہ محمود قریشی  نے  شام میں ترک فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کی  جبکہ  ملاقات  میں باہمی تعلقات اور افغان امن عمل حوالے سے بھی  گفتگو کی گئی ۔

اس موقع  پر  شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ افغان  امن معاہدے نے افغانستان کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ملکر کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے  کہا کہ صدر رجب طیب اردوغان نے پاکستان کی  پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید کی۔

ترک وزیرخارجہ نے  کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر پر اپنی غیر مشروط ہمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات میں  دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ دائمی امن و استحکام کے لے افغانستان کو عالمی برادری کی جانب سے مدد کی ضرورت ہو گی۔

وی  این ایس ، اسلام آباد

Download Video