پشاور، 26فروری(اے پی پی): پشتو زبان کی معروف گلوکارہ مہ جبین قزلباش طویل علالت کے بعد آج لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں انتقال کرگئیں جہاں وہ تقریبا دو مہینے سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھیں۔
بلبل سرحد کا اعزاز پانیوالی گلوکارہ کو دو مہینے پہلے دل کا دورہ پڑنےپر ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا، جہاں ایل آر ایچ انتظامیہ اور ڈاکٹرز نے انکے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن وہ جانبر نا ہو سکی۔
دوسری جانب ایل آر ایچ کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان نے مہہ جبین کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی موت سے صوبہ ایک عظیم آرٹسٹ سے محروم ہوگیا، فن کی دنیا میں انکی خدمات کو کافی عرصہ تک یاد رکھا جائیگا۔
اے پی پی /صائمہ حیات/اسرار











