ہنگو میں چھوٹی بچی کا قتل ایک انتہائی دلخراش واقعہ ہے: آئی جی ثناءاللّہ عباسی

143

پشاور، 18فروری(اے پی پی): آئی جی خیبر پختونخوا ثناءاللّہ عباسی نے کہا ہے کہ ہنگو میں ظلم کا شکار ہونیوالی مدیحہ کے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہنگو  پولیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے کچھ گرفتاریاں کی ہیں اور نمونے بھی حاصل کئے ہیں اسلئے مجرمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

ان خیالات کااظہار ائی جی پولیس خیبرپختونخواہ ڈاکٹرثناءاللہ عباسی نے دوابہ کےعلاقے سروخیل میں بے دردی سے قتل ہونےوالی معصوم سات سالہ مدیحہ کےگھر جاکر لواحقین سے ملاقات کے دوران کیا، جہاں آئی جی نے لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ائی جی نے کہا کہ معصوم بچی کابےدردی سے قتل نہایت دلخراش واقعہ ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کیساتھ انکے دکھ میں برابر کےشریک ہیں۔ آئی جی نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ آر پی اوکوہاٹ ریجن اورڈی پی اوہنگو کی نگرانی میں معصوم مدیحہ قتل سےمتعلق جاری تفتیش کےعمل کوجدید سائنٹیفک بنیادوں پر آگے بڑھایاجا رہا ہے۔ جلد ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے انھیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

وی این ایس، پشاور

Download Video