سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس

137

 

اسلام آباد ، 25 فروری (اے پی پی ):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیشنز پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا ، کمیٹی کو رولز کا مسودہ دکھانے کے قابل بھی نہیں سمجھا  گیا ۔

سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی نے کہا کہ پارلیمان کو بائی پاس کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ کمیٹی کو تحریری طور پر رولز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا ۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے بیشتر ارکان نے رولز کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان رولز سے آن لائن کرائم میں کمی آئے گی ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے رولز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان رولز سے ملک میں سوشل میڈیا کے استعمال میں  بہتری آئے گی اور جعلی خبروں جیسے عوامل کی حوصلہ شکنی ہو گی ،  ایسی خبریں پھیلائی جاتی ہیں جس سے سٹاک مارکیٹ کو نقصان پہنچتاہے ۔

وی  این ایس،  اسلام آباد

Download Video