کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے این ڈی ایم اے کا اسلام آباد کے مختلف مقامات پر جراثیم کش سپرے

0
16

اسلام آباد، 26 مارچ(اے پی پی ):ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے تدارک اور روک تھام کے لیےاین ڈی ایم اے سر گرم عمل ہے۔

جمعرات کو ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے نے  ملک بھر میں عوامی مقامات اور پبلک عمارتوں میں جراثیم کش سپرے کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ میں آج وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد   میں وزرات صحت، کوھسار بلاک اور الیکشن کمیشن کے آفس میں اسپرے کیا گیا ہے۔

اے پی پی /سحر/ھامد