گورنر پنجاب، علماء اکرام کی ملاقات ، عوام سے گھروں میں رہنے ، گھر میں نمازیں ادا کرنے کی تلقین

0
45

لاہور، مارچ 26(اے پی پی): تمام مکاتب فکر کے علما اکرام نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عوام سے گھروں میں رہنے اور گھر میں نمازیں ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔ علما اکرام نے یہ اعلان گورنر پنجا ب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد کیا۔ گورنر پنجاب سے تمام مکتبہ فکر کے 20 سے زائد علماء  اکرام سے ملاقات کی۔

 گورنر پنجاب اور علماء نے یک زبان ہو کر عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی۔ گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں کھڑے ہوکرعلما اکرام نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی سلام پیش کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں، خود بھی نماز پڑھیں اور بچوں کو بھی نماز پڑھائیں۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام کو گھروں میں رہنا چاہیے۔  پروفیسر ساجد میر نے اس موقع پر کہا کہ عوام گھروں میں رہنے کی تلقین پر عمل کریں۔  مفتی عاشق حسین نے کہا کہ عوام گھروں میں رہ کر نماز پڑھیں۔ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنا اچھا فیصلہ ہے۔  مولانا حافظ عبدالرحیم نے کہا کہ جس نے ایک جان بچائی اسنے پوری انسانیت کو بچایا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں علماء کا کردار خوش آ ئند ہے۔ ہم نے ہر پاکستانی کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھ کر کورونا سے بچانا ہے۔

اے پی پی /لاہور/ھامد