سیکرٹری جنرل او آئی سی کی رکن ممالک سے کررونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے کسادتھ تعاون کی اپیل

688

جدہ، 26مارچ(اے پی پی ): سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کا کہنا  ہے  کہ کررونا وائرس سے جہاں باقی دنیا متاثر ہو رہی ہے وہیں اسلامی ممالک بھی اس کی زد میں ہیں اس لئے او آئی سی کے رکن ممالک اس مہلک مرض کی روک تھام کے لئے جہاں اپنی قوم کو بچانے کے لئے کام کر رہے ہیں وہیں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھی تعاون کو بڑھاہیں۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل او آئی سی نے  کہا کہ ممبر ممالک کی حکومتوں، تحقیقی اداروں اور سائنس دانوں کو چاہیے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ایسی ویکسین کی تیاری عمل میں لائیں  جو کرونا وائرس کا تدارک کر سکے ۔انہوں نے  کہا کہ مسلم سائنس دانوں نے ہمیشہ دنیا بھر کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے وبائی وائرس کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرنے پر اسلامی ترقیاتی بنک کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اے پی پی /امیر محمد /حامد