اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کا دورہ، طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا

168

پشاور،26مارچ(اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے آج ضلع صوابی میں قائم باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا اور کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں کرونا مریضوں کے لئے آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر کی سہولت کے ساتھ 16 بیڈ جبکہ 40 آئیسولیشن بیڈ کی سہولت موجود ہے۔ اسی طرح صوابی میں کرونا وائرس مریضوں کے لئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہور اور ٹوپی میں بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان، ایم پی اے عاقب اللہ خان، پروفیسر ڈاکٹر فصیح الزماں چیف ایگزیکٹو باچا خان میڈیکل کمپلیکس بھی موجود تھے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/ھامد