حکومت کو کورونا سے بچاؤ کے لیے سختی کرنا پڑی تو کی جائے گی: گورنر پنجاب

171

لاہور، مارچ 26(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے  فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے چوہدری عنصر نے ملاقات کی اور گورنر پنجاب کو سینیٹائزرز اور کلوروکوئن انجیکشن کا عطیہ دیا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 ہزار سینیٹائزر اور 12 ہزار کلوروکوئن انجیکشن ڈاکٹرز کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ 20 ہزار راشن کے پیکٹ بھی عطیہ کے طور پر جمع ہو چکے ہیں۔ مستحق افراد میں راشن کی تقسیم شروع کی جا رہی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا اگر عوام نے گھروں میں رہنے کی اپیل نا مانی تو سختی سے بھی گریز نہیں کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام کو گھروں میں رکھنے کے لیے سختی بھی کرے گی۔ گورنر پنجاب نے عوام سے کہا کہ خدا کے لیے عوام حالات کو سنجیدہ لیں، کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

اے پی پی /لاہور/ھامد