امیر البحر سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020ءکے ڈی بریف سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب

171

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ہماری کامیابی کا انحصار اللہ پر یقین اور پیشہ ورانہ تربیت پر ہے جس کے آگے عددی برتری کوئی معنی نہیں رکھتی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020ءکے ڈی بریف سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈی بریف سیشن میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز) نے مشق کے آپریشنل منصوبوں اور حکمت عملی کے مختلف پہلووں کا جائزہ پیش کیا۔ مشق کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے لیے مختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت، آپریشنل تیاری اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مشق سی اسپارک کامقصد پاک بحریہ کی حربی تیاری اور آپریشنل منصوبوں کی توثیق کرنا تھا۔ مشق سی اسپارک کے ڈی بریف سیشن میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

وی این ایس  اسلام آباد

Download Video