آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی کی

144

لاہور ، 15 مارچ  (اے پی پی ):چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو یہاں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کی روح کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع  پر آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے شہدا کی قربانیوں سے امن و استحکام کو بہتر بنایا ہے، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اے پی پی /حمزہ/حامد