سعودی فلائٹس اپریشن معطل، پاکستانی زائرین کی واپسی کیلئے پی آئی اے کو دو ہفتوں کیلئے فلائٹس کی اجازت مل گئی

316

جدہ ،15 مارچ(اے پی پی ): کرونا وائرس کے باعث سعودیہ کی جانب سے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن کے بعد سعودی عرب اگلے دو ہفتوں کے لئے اپنا فلائٹس اپریشن معطل کر چکا ہے مگر  پاکستانی حکام نے پاکستانی زائرین کی واپسی  کے لیے سعودی حکام سے اگلے دو ہفتوں کے لئے فلائٹس کی اجازت لے لی  ہے جس کے بعد  اقامہ ہولڈرز بھی چھٹی گزارنے پاکستان جا سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں موجود  عمرہ  زائرین  جو  حالیہ پابندیوں کی بناء پر  پاکستان نہیں جاسکتے  کیلئے  اس خوشخبری کا اعلان  سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز  اور پاکستان کے قونصل جنرل  خالد مجید  نے پریس کانفرنس میں  کیا ۔

  پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز  نے بتایا کہ  پاکستانی زائرین کی واپسی  کے لیے سعودی حکام سے اگلے دو ہفتوں کے لئے فلائٹس کی اجازت لے لی  گئی ہے جس میں اقامہ ہولڈرز بھی چھٹی گزارنے پاکستان جا سکتے ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث سعودیہ کی جانب سے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن کے بعد سعودی عرب اگلے دو ہفتوں کے لئے اپنا فلائٹس اپریشن معطل کر چکا ہے مگر پاکستانی سفیر نے سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن کے صدر عبدالحادی سے گزارش کرکے دو ہفتوں کی اجازت لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس اجازت کے مطابق پاکستان سے پی آئی اے کی فلائٹس پاکستان سے خالی یہاں آئیں گی اور جدہ اور مدینہ منورہ سے عمرہ زائرین کو واپس لیکر جائیں گی جن میں اقامہ ہولڈر بھی جاسکتے ہیں اسکے علاوہ ہم نے سعودی  حکام کو باآور کروایا ہے کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں ان کو واپس آکر اپنی ملازمتوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں جن کے بارے میں ہم امید رکھتے ہیں اس حوالے سے بھی سعودی حکام اپنی کمیٹی کے زریعے ہماری سفارشات کو قبول کریں گے۔

 ایک  اندازے کے مطابق  تقریبا 20000   پاکستانی زائرین  فلائٹس بند ہونے کہ وجہ سے یہاں موجود ہیں جو  سعودی حکام کی اجاز ت سے آئندہ دو ہفتوں میں پاکستان راونہ ہوجائینگے۔ پی آئی اے کو کہا گیا کہ وہ زائرین کو واپس لانے کیلئے پاکستان  سے  خالی جہاز جدہ  اور مدینہ المنورہ لائے۔

اے پی پی/ امیرمحمد / حامد