بچوں کی شرح اموات میں کمی لانا اور ان کی زندگی بچانا ایک انتہائی احسن اقدام ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

88

کوئٹہ 05مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں چائلڈ ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بچوں کی شرح اموات میں کمی لانا اور ان کی زندگی بچانا ایک انتہائی احسن اقدام ہے جس کے لئے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن قابل ستائش خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے وارڈ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 268ملین روپے کی لاگت سے پیڈیاٹرک کمپلیکس کی تعمیر مکمل کی گئی جو گراؤنڈ فلور اور تین منزلوں پر مشتمل ہے، جس میں چھ کنسلٹنٹس رومز،ایک لیکچر ہال، ایک لیبارٹری، ایک بلڈ سیمپلنگ روم، ایکسرے روم، ریڈیولوجسٹ روم، میڈیکل اسٹور، 45بستروں پر مشتمل 16 وارڈز، آئی سی یو، آپریشن تھیٹر سمیت ڈاکٹروں اور اسٹاف کے لئے آٹھ کوارٹر بھی شامل ہیں۔

اےپی پی/فاروق