بہارہ کہو،14مارچ(اے پی پی):مری اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ کارروائی، پولیس مقابلے کے دوران دو دن قبل مری میں احاطہ عدالت سے فرار ہونے والا چھوٹو گینگ کا سرغنہ فضل رحیم عرف چھوٹو ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تہرے قتل کیس میں ملوث ملزم وچھوٹو گینگ کا سرغنہ فضل رحیم عرف چھوٹو دو دن قبل مری کے علاقہ دریا گلی میں عدالت پیشی کے دوران اپنے ساتھیوں کی ہوائی فائرنگ سے احاطہ کچہری سے فرار ہو گیا تھا۔ مری اور راولپنڈی پولیس نے بہارہ کہو جہاں ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ایک مکان میں پناہ لے رکھی تھی، مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مارا، مزاحمت پر ملزم فضل رحیم عرف چھوٹو اور اس کا ساتھی باقرپولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ کارروائی کے دوران پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے 19اگست 2018 کو فائرنگ کر کے ایک راہگیر بچی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا تھا۔
اے پی پی /زردار/قرۃ العین











