جلالپورپیروالا ؛ دریائے ستلج میں نہاتے ہوئے سترہ سالہ بچہ ڈوب گیا

112

17 ملتان،28 مارچ(اےپی پی ): دریائے ستلج میں نہاتے ہوئے سترہ سالہ بچہ ڈوب گیا، ریسکیو کے مطابق 17 سالہ اسامہ بستی پہوڑاں کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

 ریسکیو ٹیمیں بچے کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ  مقامی غوطہ خوروں نے بھی بچے کی تلاش شروع کردی ہے ۔

اے پی پی/ملتان/قرۃالعین