حکومت کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلا رہی ہے: ڈاکٹریاسمین راشد

121

لاہور 31 مارچ (اے پی پی): صوبائی  وزیر صحت  ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ  حکومت کوروناوائرس سے پیداہونے والے حالات کے پیش نظربروقت اوردرست فیصلے کررہی ہے،حکومت کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔

 ایکسپوسنٹرکوروناہسپتال کے دورہ کے  دوران  گفتگو کرتے ہوئے  صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کیلئے ایکسپوسنٹرمیں بہت بڑی طبی سہولت قائم کی جارہی ہے۔کوروناٹرائی ایج سنٹرمیں کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی رہنمائی کیلئے مختلف کاونٹرزقائم کئے جائیں گے،کوروناٹرائی ایج سنٹرمیں کوروناکے مشتبہ مریض کامکمل طبی معائنہ کرنے کے بعدہسپتال یاقرنطینہ سنٹرمیں بھیجنے کافیصلہ کیاجائیگا۔

صوبائی وزیر صحت  نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 انتظامیہ کوروناٹرائی ایج سنٹر میں تمام انتظامی امورسرانجام دے گی۔پروفیسراسداسلم خان ہسپتال، قرنطینہ سنٹراورٹرائی ایج سنٹرکی نگرانی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے مریضوں کوہسپتال میں صاف ستھراماحول فراہم کرنے کیلئے مکمل صفائی کانظام وضع کیاجارہاہے۔ہسپتال، قرنطینہ سنٹراورٹرائی ایج سنٹرمیں موجودہیلتھ پروفیشنلزکومکمل طبی سامان مہیا کیا جائے گا ۔ اس موقع پر  پروفیسراسداسلم خان، ڈاکٹررضوان نصیراوراسسٹنٹ کمشنرذیشان نے صوبائی وزیرصحت کوکوروناٹرائی ایج سنٹروہسپتال کے دیگرہالزکادورہ کروایااوربریفنگ دی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے تمام مریضوں کی بہترین دیکھ بھال جارہی ہے۔عوام سے گھروں میں رہ کرکوروناوائرس سے بچنے کی اپیل کی جارہی ہے،عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے تمام تراحتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔

اس   موقع پرسی ای اومیوہسپتال پروفیسراسداسلم خان، ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹررضوان نصیر اوراسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاون ذیشان کے علاوہ دیگرافسران موجودتھے۔

اے پی پی /لاہور /قرۃالعین