پشاور، 13مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 15 روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا، صوبے میں میٹرک کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے جبکہ صوبے میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا جنہوں نے آج پشاور میں مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو صوبائی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس ابھی تک کرو نا وائرس کاکوئی مصدقہ کیس نہیں آیا ہے تاہم حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے کہ عوام کی صحت کو پہلی ترجیح کے طور پر رکھا جائے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور یہ تمام فیصلے بھی اسی تناظر میں کئے گئے۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق طلباء کے تمام ہاسٹل بند رہیں گے اس کے علاوہ شادی ہالوں میں اجتماعات پر پابندی بھی ہوگی۔
اے پی پی /صائمہ حیات /ریحانہ











